ملتان ڈویژن میں 11 ہزار 74 ایکڑ 8 کنال سرکاری زمین پر قبضوں کا انکشاف

لاہور (میاں علی افضل سے ) ملتان ڈویژن کے 4 اضلاع کی مجموعی 3 لاکھ 83 ہزار 572 ایکڑ 4 کنال 19 مرلہ زمین میں سے 11 ہزار 74 ایکڑ 8 کنال سرکاری زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور ملتان میں مجموعی سرکاری زمین سے 1 لاکھ 61 ہزار 28 ایکڑ 4 کنال 22 مرلہ زمین پر سرکاری ترقیاتی کام جاری ہیں۔ 72 ہزار 121 ایکڑ 2 کنال 7 مرلے زمین سرکاری محکموں کے پاس ہے جبکہ 7 ہزار 764 ایکڑ 5 کنال 26 مرلہ زمین خالی پڑی ہے۔ 32 ہزار 967 ایکڑ 7 کنال 18 مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 2 ہزار 243 ایکڑ 6 کنال 11 مرلہ زمین کاشتکاری کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ 12 سو 24 ایکڑ 4 کنال 14 مرلہ زمین بنجر پڑی ہے۔ ملتان میں مجموعی طور پر 22 ہزار 117 ایکڑ 6 کنال 7 مرلہ میں سے 9 ہزار 737 ایکڑ 4 کنال مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 2 ہزار 64 ایکڑ 4 کنال 14 مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 2 ہزار 311 ایکڑ 2 کنال 11 مرلہ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 625 ایکڑ زمین کاشتکاری کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ وہاڑی میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار 648 ایکڑ سرکاری زمین سے 24 ہزار 278 ایکڑ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 3 ہزار 134 ایکڑ سرکاری زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے 350 ایکڑ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 81 ایکڑ زمین زیرکاشت ہے۔ خانیوال میں مجموعی 1 لاکھ 8 ہزار 501 ایکڑ 1 کنال 12 مرلہ زمین میں سے 26 ہزار 175 ایکڑ 2 کنال 7 مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 19 ہزار 221 ایکڑ 7 کنال 4 مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 7 ہزار 893 ایکڑ 1 کنال 9 مرلہ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 1 ہزار 353 ایکڑ زمین زیرکاشت ہے۔ لودھراں میں مجموعی 82 ہزار 305 ایکڑ 5 کنال زمین سے 11 ہزار 930 ایکڑ 4 کنال زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 15 ہزار 350 ایکڑ 7 کنال زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ 8 ہزار 547 ایکڑ 4 کنال زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 520 ایکڑ 4 کنال زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے، 183 ایکڑ 6 کنال زمین زیرکاشت ہے جبکہ 491 ایکڑ 4 کنال بنجر پڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...