پاکستان سٹیل کی پیداوار مکمل طور پر بند ہوگئی: ذرائع

Jan 27, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹیل کی پیداوار مکمل طور پر بند ہو گئی۔ ہفتے کی رات ایک اوون پلانٹ میں آگ لگ گئی تھی۔ کک اوون پلانٹ میں آگ سے نقصانات کا نہیں بتایا گیا ہفتے کی رات بجلی جانے سے کولنگ سسٹم بندہو گیا تھا۔ کولنگ سسٹم بند ہونے سے بلاسٹ فرنس کے کئی کولر جل گئے۔

مزیدخبریں