وائٹ ہاؤس میں ڈرون طیارہ گرنے سے سکیورٹی اداروں میں کھلبلی

نیویارک (آن لائن) سخت ترین حفاظتی حصار اور جدید ترین سکیورٹی نظام کے باوجود وائٹ ہاؤس کی سکیورٹی میں خامیاں گزشتہ کئی دنوں سے سامنے آرہی ہیں تازہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ڈرون ڈیوائس وائٹ ہاوس کے لان میں آگری، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا وائٹ ہاؤس کے لان پر ایک ایریل ڈرون آکر گرا تاہم اس کے گرنے سے خطرے کی کوئی بات نہیں، بظاہر یہ ایک کھلونا ڈرون ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کی نگرانی کرنے والی امریکی سیکرٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اگر یہ کوئی کھلونا ڈرون بھی ہے تو وائٹ ہاؤس میں کیسے آگرا۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق بعد ازاں ایک حکومتی ورکر نے بتایا کہ یہ ڈرون وہ اڑا رہا تھا جو حادثاتی طور پر گر گیا، اس نے سیکرٹ سروس کو بتایا کہ وہ تفریح کے طور پر ’’کواڈ کوپٹر‘‘ اڑا رہا تھا کہ کنٹرول نہ رکھ سکا۔ڈرون اڑانے والے امریکی شہری کیخلاف کارروائی کی جائیگی، سیکرٹ سروس کے مطابق اس کے کیخلاف مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ امریکی اٹارنی برائے ڈی سی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...