دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں محمد عامر کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی باقاعدہ اجازت مل جائے گی۔ عامر مارچ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔اجلاس میں شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد نے شرکت کی۔ محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی عائد کی گئی۔