پریذیڈنٹ سلور ون ڈے ٹورنامنٹ واپڈا، لاہور لائنز کی ٹیمیں کامیاب

Jan 27, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان پریذیڈنٹ کپ سلور ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں واپڈا اور لاہور لائنز ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ واپڈا نے ایبٹ آباد فالکنز جبکہ لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو زیر کیا۔ ایبٹ آباد نے 9 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ واپڈا نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ ملتان ٹائیگرز نے 6 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ لاہور لائنز نے 23 اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔ خراب روشنی کے باعث میچ کو ختم کیا گیا تو لاہور لائنز ٹیم 7 رنز سے فاتح قرار پائی۔ 

مزیدخبریں