اسلام آباد/سکردو (آئی این پی)گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس آج منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف جو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کو گلگت بلتستان تک توسیع دینے اور دہشتگردوں کے خلاف مقدمات چلانے سمیت اہم امور پر غور کیا جائیگا۔