لکھنﺅ/اسلام آباد (آئی این پی) پاک فضائیہ کے طیارے نے ایندھن کیلئے بھارتی شہر لکھنﺅ میں لینڈنگ کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ راولپنڈی سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ جارہا تھا، ایندھن کیلئے طیارے نے بھارتی شہر لکھنﺅ میں لینڈنگ کی ،لینڈنگ معمول کا معاملہ ہے جس کی باقاعدہ اجازت لی گئی، کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے میں 5فوجی سوار تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی ایک پاکستانی طیارے نے بھارت میں لینڈنگ کرکے ایندھن کی کمی کو پورا کیا تھا ۔
لینڈنگ