ڈکیتی کی واردات سرگودھا کے فاطمہ جناح روڈ پر نجی بنک میں پیش آئی جہاں پانچ مسلح ڈاکو نجی بنک میں داخل ہوئے ۔ لوٹ مار کی اور فرار ہوتے وقت مزاحمت کرنے پر بنک کے گارڈ کو گولی مار کر زخمی کردیا ۔ سیکیورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔