وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ معصوم بچوں کے خون کے طفیل پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یک جان ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتحاد، اتفاق اور یگانگت کا ایسا مثالی مظاہرہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

 مری میں مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہمیں اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھا کر دہشت گردی کے عفریت کو ہمیشہ کیلئے شکست فاش دینا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بہادر افواج کے افسران، جوانوں، پولیس حکام ، اہلکاروں اور عام شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی قربانیوں کی اقوام عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی

ای پیپر دی نیشن