افغان بارڈر سیکورٹی کے وفد نے لیفٹنٹ جنرل شفیق فضلی کی سربراہی میں کمانڈر سدرن جنرل نصیر خان جنجوعہ سے ملاقات کی،،ملاقات میں پاک افغان بارڈر کی سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔۔ملاقات میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوجی سطح پر رابطوں اور دونوں ملکوں کو دہشت گردی سے پاک کرنے پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔اس سے پہلے چیف آف آرمی سٹاف نے بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا،جس میں دونوں ملکوں کی فوجی قیادت کے درمیان رابطوں پر بات چیت کی گئی تھی اور یہ ملاقاتیں بھی انہیں ملاقاتوں کا تسلسل ہیں
پاکستان کے دورے پر آئےافغان بارڈرسیکورٹی کے وفد نے کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی اور دیگر اہم امورپرغور کیا گیا
Jan 27, 2015 | 15:21