گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ممتازقادری کی اپیل پر سرکاری وکلاء نے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

Jan 27, 2015 | 15:29

۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ممتاز قادری کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی ،سرکاری وکلاء نے تیاری کے لیے دو ہفتے کی مہلت مانگی تاہم عدالت نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی  نے ریمارکس دیئے  ہیں کہ   یہ تاثر نہ دیں کہ ممتاز قادری کے کیس میں استغاثہ ڈر گیا ہے، اگر ریاست کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا تو اٹارنی جنرل کو طلب کریں گے ممتاز قادری نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں 4 جنوری 2011 کو قتل کیا تھا، انسداد دہشت گردی کے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر یکم اکتوبر 2011 کو ممتاز قادری کو 2مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم سنایا تھا۔

مزیدخبریں