ذرائع کے مطابق اغواء کا واقعہ پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی کان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سےعملےکےارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواءکرلیا۔ مسلح افراد نے اغواء کے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگادی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔کول مائنز لیبر فیڈریشن نے سورینج سے پی ایم ڈی سی کان کےعملےاور کان کنوں کےاغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔