پندرہ روز کے دوران پی آئی اے کے چار طیارے تکنیکی وجوہات کی بناء پر بیرون ملک گراوئنڈ کردیئے گئےجبکہ قومی ائیر لائن کی ناقص کارکردگی پر بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں نے بھی اپنی ترجیحات تبدیل کرلی ہیں

گزشتہ پندرہ روز کے دوران قومی ائیر لائن کے بیڑے میں شامل چار طیارے ناقص انجینئرنگ کے باعث بیرون ممالک گرائونڈ کردئیے گئے ہیں،جدہ ائیر پورٹ پر پی کے 746 کی سیالکوٹ روانگی کے لئے 27 گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیڈرولک نظام میں معمولی خرابی کے باعث اسے اکیس جنوری گرائونڈ کیا گیا تھا،جبکہ بیس جنوری کو تکنیکی خرابی کے نتیجے میں ائیر بیس اے 310 بیجنگ میں گرائونڈ کیا گیاایک اور طیارہ سترہ جنوری کو میلان میں گرائونڈ ہوا۔جس کی وجہ سے قومی ائیر لائن سے جانے والے مسافروں نے ان متواترپیش آنے والے واقعات کے بعد بیرون ممالک سفر کے لئے اپنی ترجیحات تبدیل کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن