میلبرن میں جاری ایونٹ میں رافیال نڈال کو جمہوریہ چیک تھامس برڈیخ نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ ٹامس برڈیخ کی جیت کا اسکور چھ دو ، چھ صفر اور سات چھ رہا ،اس فتح کے بعد تھا مس برڈیخ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے لاسٹ فور میں جگہ بنالی۔خواتین ایونٹ میں روس کی ماریہ شراپوا نے کینیڈا کے ایوجینے بوشارڈ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی ،شراپوا حریف کو چھ تین اور چھ دو سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ایک اور میچ میں روس کی کیترینہ میکارروا نے رومانیہ کو سیمونہ یلپ کو چھ چار اور چھ صفر سے ہراکر اگلے ساٹ فور میں جگہ بنالی ۔