وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،،، پنجاب کی طرح دوسرے صوبے بھی انسداد دہشتگردی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تیزی لائیں۔

Jan 27, 2015 | 18:33

خبر نگار


اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،،، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے شرکت کی۔۔۔اجلاس میں توانائی  اور پٹرول کی صورتحال اور انسداددہشتگردی قومی ایکشن پلان پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا،،، وزیراعظم نے ملک میں پٹرول کی صورتحال پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں میں تعاون کو یقینی بنایاجائے،،،،، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہے، بیس نکاتی قومی لائحہ عمل پرتمام سیاسی جماعتوں نےاعتمادکااظہارکیا ہے،،، پنجاب کی طرح دوسرے صوبےبھی قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تیزی لائیں۔

مزیدخبریں