باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس‘ حملے کے وقت سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

چارسدہ (اے پی پی) باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تحقیقاتی کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین کمشنر پشاور ڈاکٹر فخرعالم کی زیرصدارات ہوا جس میں ڈی آئی جی مردان سعید وزیر، ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے وقت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ کے روز باچا خان یونیورسٹی میں سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی گارڈز کی اہلیت اور سکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی گئی۔ یاد رہے کہ اپیک کمیٹی کی ہدایت پر کمشنر پشاور کے سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی آئندہ دو روز میں یونیورسٹی پر حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ صوبائی حکومت اور اپیک کمیٹی کو پیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...