پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات فروری کے آخری ہفتے اسلام آباد میں ہونگے

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر مذاکرات اب اگلے ماہ کے آخری ہفتہ، اسلام آباد میں ہوں گے۔ دونوں ملک جلد اس ملاقات کی حتمی تاریخیں طے کر لیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر ان مذاکرات کے انعقاد میں طویل وقفہ حائل نہیں ہونا چاہئے۔ خیال رہے کہ یہ مذاکرات پندرہ جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھے لیکن اس سے پہلے بھارتی پنجاب میں واقع بھارتی ائر فورس کے بیس پٹھانکوٹ پر حملہ کا واقعہ پیش آ گیا جس کے بعد دونوں ملکوں نے باہمی مشاورت سے یہ مذاکرات مختصر مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے اور پاکستان اس ضمن میں فراہم کئے گئے شواہد کی چھان بین کر رہا ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ بھارت، پاکستان کی طرف سے تحقیقات کے نتائج کے انتظار میں ہے جس کے بعد ہی وہ خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کا خواہاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...