اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اطلاعات کی زیر سماعت معاملے پر گفتگو بدنیتی کا شاہکار ہے۔ پرویز رشید کی الیکشن کمشن اور عدالت کو بلیک میل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ پرویز رشید سن لیں عدالتوں پر حملوں کا وقت گزر چکا، دھونس، دھاندلی کے ذریعے مرضی کے فیصلے لینا اب اتنا آسان نہیں۔ نامور آڈیٹرز باقاعدگی سے تحریک انصاف کے حسابات چیک کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی اکائونٹس کی تفصیلات الیکشن کمشن گزٹ میں چھاپتا ہے۔