صاحبزادہ یعقوب سپردخاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف، راجہ ظفر الحق و دیگر حکام کی شرکت وزیراعظم نوازشریف، صدر ممنون کا اظہار تعزیت

اسلام آباد/ لاہور (سٹاف رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ ایجنسیاں) سابق وزیر خارجہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) صاحبزادہ یعقوب علی خان کی نماز جنازہ منگل کے روز آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں راجہ ظفر الحق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صاحبزادہ یعقوب خان منجھے ہوئے سفارتکار تھے جن کی قابلیت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ خدا مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے انکی بیوہ اور دونوں بیٹیوں سے تعزیت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے لندن میں مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرتاج عزیز نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اوران کے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محب وطن، ذہین اور سفارتکاری کی بڑی مہارت رکھتے تھے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صاحبزادہ یعقوب علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔صاحبزادہ یعقوب خان سینئر صحافی نواب جاوید یوسف کے چچا تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...