افغانستان: پولیس اہلکار نے اپنے10 ساتھیوں کو فائرنگ ک کے ہلاک کر دیا

Jan 27, 2016

قندھار (آن لائن+ بی بی سی+ اے ایف پی) افغانستان کے صوبے ارزگان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10 ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان دوست محمد نایاب نے بتایا کہ جنوبی صوبہ ارزگان میں گزشتہ روز افغان پولیس اہلکار نے پہلے اپنے ساتھیوں کو نشہ آور چیز کھلائی اور بعدازاں ان پر فائرنگ شروع کردی، حملہ آور طالبان سے ملا ہوا تھا۔ حملہ آور کو پکڑنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ایک ہفتے میں حکومتی فورسز پر ہونے والا اس نوعیت کا دوسرا اندرونی حملہ ہے۔ واقعہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکار مزاحمت کاروں سے ملا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اہلکار نے بعد میں پولیس والوں کے ہتھیار چوری کر لئے اور چوکی کو آگ لگا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارزگان صوبے کے چنارتو ڈسٹرکٹ میں حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

مزیدخبریں