پاکستان میں کرپشن کم، رینکنگ بہتر ہو گئی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ، ڈنمارک شفاف، صومالیہ کرپٹ ترین ملک

برلن (اے پی پی+آئی این پی) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں شفافیت میں مزید بہتری آئی ہے اور کرپشن کم ہو گئی ہے۔ پاکستان سارک کا واحد ملک ہے جس نے مثبت پیش رفت کا اعزاز حاصل کیا ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2015ء کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے 2014ء کے مقابلے میں 9 درجے بہتر کارکردگی دکھائی اور یوں 2014ء میں دنیا بھر کے 168 ممالک میں اس کی رینکنگ 126 تھی جو بہتر ہو کر 2015ء میں 117 پر آ گئی۔ 2014ء کے مقابلے میں 2015ء میں سارک ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر شفافیت میں بہتری آئی ہے اور پاکستان نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) میں 30 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ 2014ء میں پاکستان نے 29 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ بھارت نے گزشتہ 38 پوائنٹس کا سی پی آئی برقرار رکھا اور شفافیت کے حوالے سے وہاں مزید کوئی بہتری نہیں آئی۔ سری لنکا میں شفافیت قدرے کم ہوئی اور وہ ایک پوائنٹ نیچے چلا گیا جبکہ نیپال 2014ء کے مقابلے میں دو پوائنٹ نیچے چلا گیا اور اس نے 2015ء میں 27 پوائنٹس حاصل کئے۔ بنگلہ دیش 2014ء کے مقابلے میں شفافیت میں کوئی بہتری ثابت نہ کر سکا اور 25 پوائنٹس حاصل کر سکا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ترکی شفافیت کے لحاظ سے 3 پوائنٹ نیچے چلا گیا اور اس نے 100 میں سے 42 پوائنٹ حاصل کئے۔ ایران 27 اور چین 37 پوائنٹس کے ساتھ اپنے سابقہ پوائنٹس پر برقرار رہے جبکہ افغانستان ایک پوائنٹ مزید کھو بیٹھا اور اس نے 100 میں سے صرف 11 پوائنٹ حاصل کئے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان نے 2014ء کے مقابلے میں 9 درجے بہتر کارکردگی دکھائی ۔ آئی این پی کے مطابق چیئرمین سہیل مظفر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائے گی جس سے مستقبل میں پاکستان میں کرپشن میں مزید کمی واقع ہو گی، ڈنمارک دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میںسرفہرست ہے جبکہ شمالی کوریا اور صومالیہ دنیا کے کرپٹ ترین ممالک ہیں ، لیبیا،آسٹریلیا،برازیل ،سپین اور ترکی میں کرپشن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ یونان،سریگال اور برطانیہ میں بہتری آئی ،سہیل ظفر کے مطابق پاکستان کی دنیا میں رینکنگ میں تین درجے اضافہ ہوا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے پہلے دس کرپشن فری ممالک میں ڈنمارک سر فہرست ہے اس کے بعد فن لینڈ،سویڈن،نیوزی لینڈ،نیدر لینڈ، ناروے، سوئزرلینڈ، سنگاپور،کینیڈا اور جرمنی کا نمبر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...