علماء اہلسنت اورکارکنوں کی بلا جواز گرفتاریاں قابل مذمت ہیں

Jan 27, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک رہائی ممتاز حُسین قادری ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،محمد ثروت اعجاز قادری،پیر سید نویدالحسن شاہ مشہدی،سید مظفر حُسین شاہ، مفتی غلام غوث بغدادی،مفتی عابد رضا ،صا حبزادہ حامد رضا سیا لکوٹی،والد ممتاز حُسین قادری ملک محمد بشیر احمد اعوان ودیگر نے کہا ہے کہ لبیک یا رسول اللہ ما رچ کی تاریخی کا میابی سے عا شقان رسول ﷺکے حو صلے مزید بلند ہو ئے ۔حکو متی رکا و ٹوں کے با وجودعا شقانِ رسول ﷺ کے جمع غفیر کا لاہور پہنچ جا نا اور مارچ و دھرنے میں شریک ہونا ممتاز حُسین قادری کی رہا ئی کی نوید سُنا رہا ہے ۔ دریں اثنائجمعیت علماء پاکستان اوردیگر اہلسنّت جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس جے یو پی لاہور کے صدر مولاناحافظ نصیراحمد نورانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میںملک بشیر احمد نظامی،مفتی تصدق حسین ، علامہ خادم حسین مجددی ،مولانا شبیر حسین فریدی،مولانا اعظم نورانی،مولانا محمد نصیر، مولانا حاجی محمد شوکت، علماء اہلسنّت اور کارکنوںکو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے۔ پولیس نے پُرامن علماء و عوام اہلسنّت کے گھروں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بُری طرح پامال کیا ہے علماء کی گرفتاریاں اوران کے گھروں پر چھاپوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، جماعت اہلسنّت کے امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی ، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ الحاج محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ علماء کی بلا جواز پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں