سنچورین(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے کگیسو ربادا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 280 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی تاہم سیریز 2-1 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے 52 رنز تین کھلاڑی سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شورع کی تو اسے میچ میں فتح کیلئے مزید 332 رنز درکار تھے تاہم پہلی اننگز میں سات وکٹیں لینے والے کگیسو ربادا دوسری اننگز میں بھی انگلش باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔58 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں انگلینڈ کی شکست واضح ہو چکی تھی۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جنوبی افریقہ نے 280 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر لی۔ کگیسو ربادا نے چھ اور مورنے مورکل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ربادا کو میچ میں 13 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ربادا کی تباہ کن بائولنگ‘جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی
Jan 27, 2016