بھارت کے ہرڈیک پانڈیا ڈیبیو ٹی ٹونٹی میچ کے پہلے اوور میں 19 رنز دیکر مہنگے ترین بائولر بن گئے

ایڈیلیڈ (اے پی پی) بھارت کے ہرڈیک پانڈیا ڈیبیو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے پہلے اوورز میں 19 رنز دیکر مہنگے ترین بائولر بن گئے۔آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے پانڈیا کو کیپ پہنائی، کیریئر کا پہلا اوور ان کیلئے ڈرائونا خواب بن گیا، انہوں نے کیریئر کے پہلے میچ کے پہلے اوور میں زیادہ رنز دینے والے بائولر بن گئے، انہوں نے اوور میں پانچ وائیلڈ بالز کرائیں، ایک چھکا اور ایک چوکا کھایا۔ پانڈیا نے 3 اوورز میں 37 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن