ضلع بھر میں سپورٹس مقابلوں کا آغاز، سکواش مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہورمحمد عثمان کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں سپورٹس کے مقابلہ جات کا آغاز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیرِ اہتمام کر دیا گیا ہے جن میںفرسٹ ڈی سی او لاہور نیشنل سکوائش چیمپینز ٹرافی کے کوالیفائنگ راونڈ کا باقاعدہ آغاز صبح نو بجے ہوا ‘پاکستان بھر سے بوائز و گرلز کے200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن