اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس) کے امیدواروں کیلئے سکریننگ ٹیسٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سے اعلان کے مطابق یہ سکریننگ ٹیسٹ تین گھنٹوں پر مشتمل ہوگا اور اس میں ملٹی پل چائس سوالات ہوں گے اور یہ 200 نمبرز کا حامل ہوگا۔ اس ٹیسٹ میںانگلش الفاظ و گرائمر، جنرل نالج اور اسلامیات کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق جو امیدوار یہ ٹیسٹ پاس کریں گے۔ انہیں سی ایس ایس امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
سی ایس ایس امیدواروں کیلئے سکریننگ ٹیسٹ متعارف کروانے کا فیصلہ
Jan 27, 2016