مہاراشٹر، 500 خواتین نے برسوں پرانی پابندی توڑ ڈالی، مندر میں جانے کی کوشش پر پولیس سے تصادم، کئی گرفتار

ممبئی (نیوز ڈیسک) مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں سماجی تنظیم سے وابستہ 500 سے زائد خواتین نے برسوں پرانی پابندی توڑتے ہوئے قدیم مندر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے مندر انتظامیہ نے پولیس اور مقامی ہندو آبادی کی مدد سے ناکام بنا دیا۔ پولیس نے ’’بہومت بریگیڈ‘‘ نامی تنظیم کی سربراہ تروپتی ڈیسائی سمیت درجن سے زائد خواتین کو حراست میں لے لیا۔ خواتین کی اس ’’گستاخانہ حرکت‘‘ پر ہندو آبادی میں اشتعال پھیل گیا۔ واضح رہے کہ شگناپور کے شنی مندر میں خواتین کے داخل ہونے اور پوجا کرنے پر کئی برسوں سے پابندی ہے، جس کی وجہ مندر انتظامیہ مذہبی روایت بتاتی ہے۔ ’’بہومت بریگیڈ‘‘ نے آج پھر مندر میں داخل ہو کر پوجا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ احمد نگر انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے کڑے حفاظتی انتظامات کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن