شام :داعش کے فوجی چوکی پر خودکش حملے 23 افراد ہلاک 100 سے زائدزخمی

نیویارک (آن لائن+اے ایف پی+ اے پی پی) شام کے شہر حمص میں داعش کے 2 خودکش حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں 15 سکیورٹی اہلکار اور حکومت کی حامی ملیشیا کے ارکان شامل ہیں۔ شام میں امن سے متعلق مذاکرات آئندہ جمعہ سے جینوا میں شروع ہوں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حمص شہر الظاہرا میں ایک خودکش حملہ آور نے بارودی گاڑی فوجی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے تھوڑی دیر بعد خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ شام کی فوج نے ایک کارروائی کے دوران باغیوں کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق کے شمالی علاقے میں اردنی سر حد کے قریب باغیوں کے زیر تسلط ’’سویدا‘‘ نامی ٹائون پر قبضہ کر لیا ہے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٔٹس کے مطابق اس کارروائی میں شامی فوج کے اتحادی دستوں سمیت روسی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے قصبے کا نام شیخ مسکین ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...