میاں عامر محمود سے اظہار تعزیت

Jan 27, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحادا مت پاکستان کے چیئرمین اورمعروف مذہبی سکالرمحمد ضیاء الحق نقشبندی نے گزشتہ روزوفد کے ہمراہ میاں عامر محمود سے ان کی رہائش گاہ پران کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر تعزیت کی۔علامہ حسین احمد اعوان ، محمد شفیق قمر، حافظ شعیب الرحمن، مولانا اقبال جہلمی اور دیگر نے میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق اور مولانا اصغر وحید کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں