تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے تعلیمی نتائج متاثر ہونگے: پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے پانچویںاور آٹھویں امتحانات سے قبل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کواساتذہ کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پچھلے سال بھی پشاور کے سانحہ کے بعد پنجا ب کے تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کی چھٹیاں اور خوف و ہراس کی وجہ سے طلباء کی حاضری کم رہی جسکی وجہ سے 5th اور 8th کے نتائج بری طرح متاثر ہوئے مگر اساتذہ کوذمہ دارٹھہرا کر دس ہزار سے زائد اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دے کر اساتذہ کا معاشی استحصال کیا گیا۔ عہدیداران نے کہا کہ اب دوبارہ سکول بند کرنے سے بچوں کی امتحانی تیاری بری طرح متاثر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...