لندن (بی بی سی) سائنسدانوں نے دل کے عارضے میں مبتلا ایک مریض کو دل کے دورے سے بچانے کی آخری کوشش کے طور پر ایک نئی تکنیک کا استعمال کیا۔ 49 سالہ رچرڈ ریچ کے جسم میں دل کے متاثرہ والوو کے پاس چھوٹے سے غبارے والا آلہ نصب کیا گیا ہے۔ کنگز کالج ہسپتال لندن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے دل کے علاج میں مدد ملے گی۔
دل کے مریض کو دورے سے بچانے کا نیا طریقہ، چھوٹے غبارے والا آلہ نصب
Jan 27, 2016