ایرانی صدر کی روم کے عجائب گھر آمد پر عریاں مجسمے ڈھانپ دئیے گئے

Jan 27, 2016

روم (بی بی سی) ایران کے صدر حسن روحانی کے اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک عجائب گھر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی وجہ سے وہاں عریاں مجسموں کو ڈھانپ دیا گیا۔ حکام نے اس موقع پر عجائب گھر میں موجود عریاں مجسموں کو ڈھانپ دیا تاکہ ایرانی صدر کو کسی قسم کی ناگواری نہ ہو۔ اٹلی نے اس کے علاوہ ایرانی صدر کے اعزاز میں دئیے گئے سرکاری عشائیے میں وائن بھی نہیں رکھی کیونکہ ایران میں شراب نوشی کی سخت ممانعت ہے۔ سمجھوتوں کی تقریب میں ایرانی صدر نے کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ ایران خطے کا سب سے محفوظ اور مستحکم ملک ہے۔

مزیدخبریں