پاکستان میں تیل کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کی جائیں: انجمن تاجران

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی کی جائے۔ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے مطابق تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نوید، میاں سعید، ملک ناظم، نعیم بادشاہ، لیاقت حیات، ظہیر اے بابر، میاں محمد ادریس، میاں سلیم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا پٹرول سستا ہونے سے عام زندگی کی سبھی اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ دیگر تاجر رہنمائوں نے کہا مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوگیا جسے کنٹرول کرنا اب شاید حکومت کے بس میں نہیں رہا۔

ای پیپر دی نیشن