لاہور (کامرس رپورٹر) گلوبل ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی ہواوے کیلئے توقعات کے مطابق سال2015کا یادگار اختتام ہوا۔ گزشتہ برس ریکارڈ فروخت ہوگی۔ برانڈ سے متعلق آگاہی میں اضافے اور سنگ میل عبور کرنے کے اعتبار سے ہواوے کی شاندار ترقی دیکھی گئی، اسی طرح ان سنگ میل میں سے ایک ٹیکنالوجی لیڈر کے سمارٹ فون کی شپمنٹس میں خاطر خواہ اضافہ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ 2015کے دوران ہواوے کے سمارٹ فون کی شپمنٹس میں 44 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ ہواوے نے یہ عظیم الشان کامیابی اپنے صارفین کی پسند کے اصولوں کے عین مطابق مصنوعات کی تیاری اورصارفین کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے حاصل کی ہے ۔ہواوے نے گزشتہ برس ریکارڈ 108ملین یونٹس کی شپمنٹ کی اور یوں ہر ایک سیکنڈ میں3 سمارٹ فون یونٹس شپ کئے گئے۔
ہواوے سمارٹ فون کی شپمنٹس میں 44 فیصد اضافہ
Jan 27, 2016