بلدیاتی ادارے بلاامتےاز خدمت کریں

Jan 27, 2017

مکرمی!پنجاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھاکر عوامی خدمت ادا کرنے کےلئے اپنے حلقوں میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں انہیں اس مقام پر لانے میں سپریم کورٹ نے خصوصی کردار ادا کیا،اگر معزز عدالت اس عمل میں تاخیر کے مرتکب حکمرانوں کی آئندہ بھی سرذنش کرتی رہے تو یہ چیز عوامی حلقوں میں مثبت تصور کی جائیگی امید کی جاتی ہے کہ اب یہ نمائندے اپنے ذاتی مفادات کو ترحیج دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے امور اور منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کےلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور توانائیاں صرف کریں گے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اپنے انتخابی نعروں اور وعدوں کے مطابق عوام کے تمام طبقوں اور حلقوں کی بلا امتےاز خدمت کرنے کی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کرنا ہوں گی اس ضمن میں مختلف حضرات کے متعلقہ مسائل اور امور پر بھی اس تہذہبی اور محنت سے توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب وہ عوامی نمائندے ہیں اسطرح انکا اثر رسوخ بہتر ہوگا اور لوگوں کی مشکلات و مسائل کم ہوسکیں گی اسطرح انکے آئندہ انتظامات میں بھی کامبی کا امکانات روشن ہوں گے انتقامی کاروائیوں سے بہر صورت گریز وا احتراز کیا جائے ملک کی ترقی کو حتٰ المقدور ذاتی اغراض پر ترجیح دی جائے اگر بلدیاتی نمائندے اپنی قانون مدت میں بے لوث ہوکر عوام کی مشکلات حل کرنے کا عزم و عہد کرلیں تو بلاشبہ اہل پاکستان کےلئے بلند معیار زندگی کی منزل کا وصول چند سالوں میں ممکن ہوسکتا ہے۔تاہم اسکےلئے ضروری ہے کہ حسد،تعصب،بددیانتی اور ٹال مٹول جیسے منفی حربوں سے ہرممکن حد تک گریز کیا جائے۔(مقبول احمد قریشی، ایڈووکیٹ)

مزیدخبریں