اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کےلئے چینی قیدیوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کےلئے چینی قیدیوں کو لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، سی پیک پرصوبوں اور وفاق کو لڑانے کی کوشش کی گئی، سی پیک نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی سفارتخانہ بھی وضاحت کر چکا ہے کہ یہ شر انگیز پروپیگنڈا ہے ، چینی قیدیوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
احسن اقبال
سی پیک کےلئے چینی قیدیوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے : احسن اقبال
Jan 27, 2017