اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے لگوا کر ماحول خراب کرایا۔ ایوان میں لڑائی سے قبل جب شاہ محمود قریشی وزیر اعطم کے خلاف نعرے لگوا رہے تھے تب سپیکر نے ان سے کہا کہ وہ اپوزیشن کی تحریک استحقاق کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ اور ضرورت پڑی تو ہو اس معاملہ پر قانونی رائے بھی لیں گے۔ اس کے باوجود یہ ہنگامہ کروا کر زیادتی کی گئی۔ اسی دوران نماز عشاءکی ازان کی آواز بلند ہوئی تو سپیکر نے کہا کہ اذان کا تو لحاظ کریں جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان خاموش ہوئے تاہم اذان کے بعد دوبارہ غل غپاڑہ شروع ہو گیا۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ شاہ محود قریشی صاحب ، تین برسون کے دوران یہ ارکان آپ کے ایک اشارے پر خاموش ہو جایا کرتے تھے۔ اب آپ جان کر انہیں چپ نہیں کروا رہے۔ اس پر شاہ محمود نے اپنے ارکان کو خاموش کرانے کیلئے ہاتھ جوڑے، سپیکر نے کہا کہ آپ انہیں اصل والا اشارہ کریں۔