مکرمی! میں چیف سیکرٹری پنجاب محکمہ بلدیات حکومت پنجاب ، ڈپٹی کمشنر لاہور، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) واہگہ ٹائون لاہور کے ارباب اختیار و اعلیٰ حکام کی توجہ مین جی ٹی روڈ لاہور کے علاقہ مین بازار سوتر مل سٹاپ کی حالتِ زار کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ مین بازار سوتر مل سٹاپ میں سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کئی کئی فٹ گہرے گڑھے پڑے ہیں۔ جن کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔ بارش ہونے کی صورت میں مین بارار سوتر مل سٹاپ کی یہ سڑک ایک گندے اور بد بو دار پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہے۔ جس سے پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل اور دشوار ہو جاتا ہے۔ متعلقہ ارباب اختیار و اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اسے فوری طور پر مرمت کر کے گندے اور بد بو دار پانی کے جوہڑوں اور کیچڑ کو ختم کیا جائے اور صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔( شہزاد احمد شیخ ،الرحمن گارڈن ، سوتر مل سٹاپ لاہور)