پنجاب کے تمام سرکاری محکموں دفاتر میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم

Jan 27, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے تمام سرکاری محکموں اور دفاتر میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم دیدیا گیا، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں اردو زبان کو رائج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور سرکاری محکموں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تمام دفتری اور قانونی کارروائی اردو زبان میں کریں اور تمام محکموں کی ویب سائٹس پر انگریزی کی بجائے اردو میں مواد شائع کیا جائے۔
اردو

مزیدخبریں