بحریہ ٹاﺅن اور سعودی جرمن ہاسپٹل کے مابےن تاریخ ساز معاہدہ پر دستخط

Jan 27, 2017

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) بحریہ ٹاﺅن پاکستان، اےشےا کے سب سے بڑے پراپرٹی ڈوےلپر گروپ اورسعودی جرمن ہاسپٹل ،دبئی میں بےت البےٹرجی مےڈیکل کمپنی کا مشہور ترین ہےلتھ کےئر برانڈ ،کے مابین دبئی میںاےک تاریخ ساز معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ےہ معاہدہ پاکستان میں صحت کے مےدان میں انقلابی قدم ثابت ہو گا۔MENAمارکیٹ سمیت سعودی عرب ،دبئی اور مشرقِ وسطٰی میں شعبئہ صحت کا معتبر ترین نام بےت البےٹرجی مےڈیکل کمپنیسعودی جرمن ہاسپٹل کا بانی ہے۔
مذکورہ معاہدہ کی رُو سے بےت البےٹر جی مےڈیکل کمپنی بحریہ ٹاﺅن کراچی، بحریہ انکلیو اسلام آباد اور بحریہ آرچرڈ لاہور میں بےن الاقوامی معےار پر نئے ہاسپٹلز کی تعمیر اور اور موجودہ ہاسپٹلز کی تجدید کرے گا۔مزیدبرآں بےت البےٹر جی مےڈیکل کمپنی کا ذیلی ادارہ مڈل اےسٹ ہےلتھ کےئر کمپنی (MEAHCO)مجوزہ سعودی جرمن ہاسپٹل کے ساتھ بحریہ آرچرڈ لاہور میں واقع بحریہ انٹرنےشنل ہاسپٹل کے معاملات کی بھی ذمہ دار ہو گی۔ےہ معاہدہ فریقین کے مابےن چھ ماہ قبل طے پا جانے والے معاملات کی باضابطہ اور حتمی شکل ہے۔ چےئرمےن بحریہ ٹاﺅن ،ملک رےاض حسےن صاحب اور پرےذیڈنٹ بےت البےٹرجی سوبھی بےٹرجی کا مشترکہ نصب العےن ہے کہ علم ا ور وسائل کو استعمال میں لا کرپاکستان کے عوام کو دورِحاضر کی بہترین سہولیات مہےا کر سکیں۔ اس موقع پر مسٹر بےٹرجی نے پاکستان میں ہےلتھ کےئر کی معیاری سہولیات کی عوام تک فراہمی ےقینی بنانے میں پرائیوےٹ سےکٹر کے کِردار کو سراہا۔
بحریہ ٹاﺅن مشہورِزمانہ ہارلے سٹریٹ لندن کے تعاون سے پاکستان میں بلند پاےہSpinal Surgery & Rehabilitation and Nerve Injury Repair Centers کو حتمی شکل دےنے میں کوشاں ہے۔ ےہ فقیدالمثال اور جدید ہسپتال بحریہ گولف سٹی اسلام آباد، بحریہ انکلیو اسلام آباد اور بحریہ آرچرڈ لاہور میں 80 کروڑ سے زائد کی خطیر لاگت سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں