ایم ڈی بنک نے مہنگائی کے پیش نظر مستقل اور سکیورٹی سٹاف کی تنخواہوں الاﺅنسز میں اضافہ کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر) ایم سی بی بنک نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سٹاف کی فلاح و بہبود کے پیشِ نظر اپنے مستقل کلیریکل اور سیکیورٹی سٹاف کی تنخواہوں کے ساتھ مختلف الاﺅنسز میں اضافہ کردیا ہے۔کامیاب مذاکرات کے عمل کے بعد، ایم سی بی بنک کی انتظامیہ اور ایم سی بی سٹاف یونین نے یکم جنوری، 2017 سے نافذالعمل معاہدے پر دستخط کرنے کے ساتھ اگلے دو سالوں کے لیے ملازمین کے معاوضوں کی شرائط کی تجدید کی۔ ایم سی بی بنک کی انتظامیہ کی طرف سے افرادی قوت گروپ کے سربراہ عثمان حسن، اور ریافت خان جدون، صدر ایم سی بی سٹاف یونین آف پاکستان (سی بی اے) نے ایم سی بی ہاﺅس، لاہور میں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...