پاکستان جمہوری ،سیاسی اورمعاشی اعتبار سے دن دگنی ترقی کررہا ہے،اسما عیل راہو

Jan 27, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر( پاکستان جمہوری ،سیاسی اورمعاشی اعتبار سے دن دگنی ترقی کررہا ہے، سی پیک منصوبہ نے دشمنوں کے ہوش اڑادیئے ہیں ،پاکستان اورچین کاشاہکار یہ منصوبہ ایشیا میں معاشی انقلاب برپا کرے گا،وزیراعظم نوازشریف نے قوم کوروشن مستقبل دینے کے لئے مستحکم معیشت کی بنیاد رکھ دی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرایم پی اے ماسماعیل راہواورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسماعیل راہو نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ترقی اور خوشحالی کی راستے پرچل پڑاہے،اسماعیل راہوکاکہناتھاکہ پاکستان کی سلامتی و بقاءکے لیے دہشتگردوں کے خلاف نبردآزماپاک فوج کے جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔اسلم ابڑونے کہا کہ نام نہاد سیاستدان بنیادی مقصد میں روٹے اٹکارہے ہیں وزیراعظم قوم کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیںاوراس کے لئے حل کے لئے وفاق ہر ممکن اقدامات کررہاہے۔
اسما عیل راہو

مزیدخبریں