کراچی سے قومیتوں کے بارڈر گرادیئے آج سب بغل گیر ہیں‘مصطفی کمال

کراچی (خصوصی رپورٹر)چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا یہ کنونیشن ایک کمرے میں ہونا تھا لیکن ایک ماہ کی قلیل مدت میں فیڈڑیشن کی جانب سے اتنابڑا پرو گروام انعقادکر کے ایک مثال قائم کر دی اورہم نے کراچی کے حال کو تبدیل کرنا ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان تم نے اس جماعت اور ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے تعلیم حاصل کرو اور اپنی توانائیاں علم حاصل کرنے میں خرچ کرو اورنئے لوگوں نے پاک سرزمین پارٹی کا چیئرمین، صدر اور سیکریٹری جنرل بننا ہے خوشی ہوگی جب ہم دیکھیں گے نوجوان پاک سرزمین پارٹی کی باگ ڈور سنبھالیں گے اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پہلے کنونشن کمپری ہینسو کالج کورنگی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے اس شہر کو اندھیروں میں جھونک دیا تھا اور میرے پلاٹ یہ پلازہ ہوتے تو نکال کر دکھاتے جھوٹے تھے اس لیے گورنر شپ ہاتھ سے گئی انہوں نے کہاکہ پہلے کراچی میں قومیتوں کے بارڈر بنے ہوئے تھے مصطفی کمال نے ان تمام بارڈرز کو ختم کرنے کی جدوجہد کی تھی اور ختم کردیا آج مہاجر پختونوں، سندھیوں پنجابیوں اور دیگر قومیتوں سے بغل گیر ہورہے ہیں ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شامل حال ہیں انہوں نے کہاکہ اس شہر میں ٹاپ کرنے والوں کی فہرست میں ایس ایف پی کے طلباءکا نام دیکھنا چاہتا ہوں اگر علم نہیں ہوگا تو کچھ نہیں کر پا¶ انہوں نے کہاکہ یہ قدرت کا نظام ہے کہ کراچی کے بیٹے کو ملک بھر میں جہاں جاتا ہے بھرپور استقبال کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہمارے مخالف ہیں انہیں اور زیادہ محبت دینی ہے بلند اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہے اورکسی بھی انسان کو گن پوائنٹ پر نہیں محبت کے پیغام سے اپنی جانب متوجہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ29 جنوری کو تبت سینٹر پر عوامی عدالت میں آپ عوام کا مقدمہ پیش کیا جائے گا۔اس مو قع پر صدر اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان توصیف اعجاز نے کہاکہ آج کراچی میں تعلیمی اداروں میں طلباءکو تعلیمی سرگرمیوں سے دور کر کے سیاسی کاموں میں لگا دیا ہے لہذا ہمیں طلباءکو تعلیمی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کوشش کر رہے ہیں۔
مصطفی کمال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...