راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو سرکاری اور فوجی قوانین کے تحت اراضی الاٹ کی گئی۔ فوج کی کردار کشی کے لئے معاملے پر بحث کی جا رہی ہے۔ الاٹمنٹ کے معاملے پر اداروں میں غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔ فوجی افسروں وجوانوں کو الاٹمنٹ آئینی شق کے تحت کی جاتی ہے۔ اس بحث کا مقصد فوج کو بدنام کرنا ہے۔ یہ رویہ اداروں میں ہم آہنگی کے لئے خطرناک ہے۔
راحیل شریف کو اراضی قانون کے تحت الاٹ ہوئی ,بحث کا مقصدفوج کو بدنام کرنا ہے :آئی ایس پی آر
Jan 27, 2017