طلباءو طالبا ت کی ”سٹڈی ان آسٹرےلےا 2017“ اےکسپو میں شرکت

Jan 27, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) آسٹرےلےن اےجوکےشن آفس (اے ای او) پاکستان کی جانب سے جمعرات کو مقامی ہوٹل مےں ”سٹڈی ان آسٹرےلےا 2017“ اےکسپو کا انعقاد کےا گیا۔ اے ای او اےجوکےشن اےکسپو مےں طلباءو طالبا ت اور والدےن کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دنےا کی نامور ےونےورسٹےوں مےں تعلےم حاصل کرنے مےں دلچسپی کا اظہار کےا۔ اس موقع پر آسٹرےلےا کی مشہور ےونےورسٹےوں کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے شرکاءکی بھرپور رہنمائی کی اور بےرون ملک اعلیٰ تعلےم حاصل کرنے کے بارے مےں طلباءو طالبات کے سوالوں کے جوابات دےتے ہوئے ان کو ماہرانہ رائے دی۔ ےہ 2017ءکے مرحلہ کی پہلی اےکسپو ہے جس کا انعقاد اے ای او پاکستان کی جانب سے کےا گےا۔ اسلام آباد کے بعد 28 جنوری2017ءکو رمادہ ہوٹل ملتان اور 29 جنوری 2017، موو این پِک ہوٹل کراچی، ہوٹل ون فےصل آباد اور پرل کانٹینےنٹل ہوٹل پشاور مےں کےا جائے گا۔ طلباءو طالبات کو ان کے والدےن کے ہمراہ ان اےکسپوز مےں ضرور شرکت کرنی چاہئے کےونکہ داخلے اور کےئرےئر کونسلنگ بالکل مفت کی جاتی ہے۔ آسٹرےلےا کے قومی دن کی خوشی مےں اے ای او پاکستان نے کےک کاٹنے کی تقرےب بھی منعقد کی جس مےں غےر ملکی ےونےورسٹےوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔کےک کاٹنے کا مقصد آسٹرےلےا کے قومی دن کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ اے ای او پاکستان کے ساتھ آسٹرےلےن ےونےورسٹی کے الحاق پر خوشی کا اظہار کرنا بھی تھا۔اے ای او پاکستان گزشتہ 20 سالوں سے غےر ملکی ےونےورسٹےوں مےں تعلےم حاصل کرنے کی دلچسپی کے حامل والے طلباءو طالبات کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے، معیاری تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش آسٹریلین ایجوکیشن آفس پاکستان ( اے ای او، پاکستان )سٹوڈنٹس کے خوابوں کے مطابق وہ قدرتی حسن، وائلڈ لائف سفاری اور کھیلوں سے لیکر سب سے اہم ترین یونیورسٹیوں تک ہر وہ چیز فراہم کرتاہے جو دنیا بھر میں اپنی پہچان آپ ہیں۔ اے ای او پاکستان ، گلوبل ایجوکیشن سپیشلسٹ اور پاکستان میں آئلٹس ٹیسٹ سینٹر پاکستان بھر میں موجود ہیں جو سال میں دو مرتبہ ملک بھر میں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد کے ذریعے پاکستانی طالبعلموں کو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے منفرد مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں