دنےا کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے اسوہ معصومین ؑکی پےروی ضروری ہے

Jan 27, 2017

©ُُاسلا م آباد (نیوزڈیسک) انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام جمعرات کو محفل حدیث کساءاور مجلس عزابرائے خواتین مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے خطےبہ ڈاکٹر فرزانہ نقوی نے کہا کہ عزاداری ہر دور میں مظلوم ومحروم طبقات کا جبرواستبداد کے خلاف عالمگیر احتجاج ہے جو حق کی سربلندیاور مظلوموں کے حقوق کی بازیابی تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کائنات کی بقاءکا راز ذکرِ حسین ؑ میں مضمر ہے۔انہوں نے باور کراےا کہ امام عالی مقام کا تعلق کسی اےک مکتب ےا گروہ سے نہےں بلکہ حسےنؑ شہےد انسانےت ہےں جنہوں نے اعلیٰ انسانی اقدار اور دےن و شرےعت کوبچانے کےلئے اپنا بھرا گھر لٹا دےا اور اپنے جگر پاروں اور اصحاب و انصار کی عظےم قربانی پےش کر کے دےن اسلام کو حےات ابدی و سرمدی عطا کر دی ۔اُنہوں نے کہاکہمعصومین ؑ کی تعلیمات اور پاکیزہ طرزِ حیات کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ذاکرہ مسرت مہناز نے کہا کہ اسلام میں عہدوپیمان کی اہمیت واضح و عیاں ہے ‘خانوادہ رسالت کے نورانی افراد نے دین اسلام اور شریعت محمدی کی نصرت کیلئے ہر دور میں اپنے عہدوپیمان کو پورا کرنے کیلئے لازوال و بے مثال قربانیاں پیش کی۔مجلس سے شہربانو نقوی اوردیگرذاکرات نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں