ووےمن کاکس خواتےن کے مسائل کے حل کیلئے کردار اداکرسکتی ہے، حمےدہ وحےدالدےن

راولپنڈی ( نیوز رپو رٹر)صوبائی وزےر برائے ترقی خواتےن پنجاب حمےدہ وحےدالدےن نے کہا ہے کہ خواتین پارلیمنٹرینز ( ووےمن کاکس) خواتےن کے مسائل کے حل مےں اہم کردار ادا کر سکتی ہےں۔وہ آج خواتےن کے صوبائی کمےشن اور پنجاب اسمبلی کی خواتےن ارکان اسمبلی ووےمن کاکس کے درمےان مفاہمت کی ےادداشت پر دستخط کی تقرےب سے خطاب کر رہیتھےں۔خواتےن کے کمےشن کی چےئرپرسن فوزےہ وقار اور ووےمن کاکس کی صدر کنول نعمان، جنرل سےکرٹری اور خواتےن اےم پی اےز بھی اس موقع پر موجود تھےں۔ فوزےہ وقار اور کنول نعمان نے مفاہمت کی ےادداشت کی اہمےت اور مقاصد سے اجلاس کو آگاہ کےا اور کہا کہ ےہ خواتےن کی اےمپارمنٹ اور حقوق کے تحفظ کے لئے اےک اہم قدم ہے ۔انہوں نے خواتےن کو درپےش مختلف مسائل پر تفصےلی روشنی ڈالی اور خواتےن ارکان اسمبلی پر زور دےا کہ وہ مشترکہ پلےٹ فارم سے خواتےن کے حقوق کے تحفظ کےلئے کی جانے والی قاتون سازی، امتےازی پالےسےوں کے خاتمے اور قوانےن پر عملدرآمد کو بہتر بناےا جا سکتا ہے ۔ حمےدہ وحےدالدےن نے خواتےن کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر صوبائی کمےشن کی کارکردگی کو سراہا اور توقع ظاہر کی مفاہمت کی ےادداشت پر دستخط سے مزےد مربوط روابط کو فروغ حاصل ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...