ضلعی اےجوکےشن اتھارٹی کے قےام کے بعد پنجاب میں تعلےمی اےمرجنسی نافذ

Jan 27, 2017

راولپنڈی (عزےز علوی) حکومت پنجاب نے ضلعی اےجوکےشن اتھارٹی کے قےام کے بعد صوبے مےں تےن ماہ کےلئے تعلےمی اےمرجنسی نافذ کردی جو فوری نافذالعمل ہوگی جس کا نوٹےفکےشن صوبائی وزےر تعلےم رانا مشہود احمد خان نے جاری کردےا جس مےں کہا گےا ہے کہ پنجاب مےں سالانہ امتحانات مےں سرکاری سکولوں کے غےرتسلی بخش نتائج کے باعث طلبہ و طالبات فےل ہوئے چنانچہ سکول اےجو کےشن ڈےپارٹمنٹ نے اس تعلےمی اےمرجنسی کو نافذ کرنے کا اقدام کےا ہے پرائمری ، مڈل ، نوےں ، دسوےں کے سالانہ امتحانات کی تےاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ سکولوں کا دورہ کرےں گے تاکہ بچوں کو امتحان کی تےاری مےں مدد دی جا سکے اس مےں پڑہائی کے جدےد اسلوب بھی دےکھے جائےں مانےٹرنگ بہتر بنائی جائے جس کےلئے ضلعی اےجوکےشن اتھارٹی مختلف اقدامات بھی بروئے کار لائے ۔

مزیدخبریں