لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میںجاری موسم سرما کی بارشوں اورسرد موسم کوخواتین خوب انجوائے کرتی رہیں۔بعض خواتین عزیزواقارب، سہیلیوں اوراہلخانہ کے ہمراہ مختلف ریسٹورنٹس کے خوبصورت ماحول میںکھانا کھانے کا لطف اٹھاتی رہیںجبکہ اکثریت نے گھروں میںگیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجودایندھن کے متبادل ذرائع استعمال کرکے موسم کویادگاربنایاااور زندہ دلی کوبرقراررکھتے ہوئے باربی کیو،مچھلی، سوپ،سموسے، پکوڑے اور مختلف قسم کے حلوے شوق وذوق سے بنائے ،کھائے اور کھلائے ، سبز چائے اور گرماگرم کافی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نوائے وقت سے گفتگومیںورکنگ خواتین انیلہ اور صائمہ نے بتایاکہ موسم بہت خوبصورت ہے گھریلوخواتین عاصمہ اور پنکی نے بتایاکہ سبھی گھروالے اس موسم میںمختلف پکوانوںکی فرمائش کرتے ہیںمگرمہنگائی نے غریب سے یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاںبھی چھین لی ہیںسدرہ اورنبیلہ نے کہاکہ ہم سارادن کھڑکیوںاور بالکونیوںمیںکھڑے ہوکرموسم کالطف اٹھاتی رہیں