سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ نیب چیرمین کی تقرری کواعلیٰ عدلیہ کےججزسےتعینات کیاجائے، جب وزیراعظم اوراپوزیشن نیب چیرمین کی تقرری کریں تواحتساب ممکن نہیں. سراج الحق کا کہنا تھا کہ کیا حلال مال سے کوئی باون کروڑ کے تحائف دیتا ہے، جہاں مال مفت ہوتا ہے وہاں دل بے رحم ہوتا ہے، حکومت نے بڑی کوشش کی کہ مٹی پاؤ پالیسی پر عمل ہو، پاناما سکینڈل وزیراعظم کے خاندان کیلئے دلدل ثابت ہو رہا ہے.
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام نے ارکان اسمبلی کو قانون سازی کیلئے منتخب کیا لیکن قوم اسمبلی میں ہنگامے کی وجہ سے پریشان ہو گئی، مودی نےہماراپانی بندکردیا،دوسری جانب وزیراعظم کوبھارتی فلموں کی سمری بھیج دی گئی.